❮
❯
حدیث نمبر: 717
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي ، قَثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا الْجُعَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ قَالَ: أَتَى إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّا لَقِينَا رَجُلًا يَسْأَلُ عَنْ تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَمْكِنِّي مِنْهُ، قَالَ: فَبَيْنَا عُمَرُ ذَاتَ يَوْمٍ جَالِسٌ يُغَدِّي النَّاسَ إِذْ جَاءَهُ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ وَعِمَامَةٌ، فَغَدَّاهُ، ثُمَّ إِذَا فَرَغَ قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا ، قَالَ عُمَرُ: أَنْتَ هُوَ؟ فَمَالَ إِلَيْهِ وَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ، فَلَمْ يَزَلْ يَجْلِدُهُ حَتَّى سَقَطَتْ عِمَامَتُهُ، ثُمَّ قَالَ: وَاحْمِلُوهُ حَتَّى تُقْدِمُوهُ بِلَادَهُ، ثُمَّ لِيَقُمْ خَطِيبًا ثُمَّ لِيَقُلْ: إِنَّ صَبِيغًا ابْتَغَى الْعِلْمَ فَأَخْطَأَ، فَلَمْ يَزَلْ وَضِيعًا فِي قَوْمِهِ حَتَّى هَلَكَ، وَكَانَ سَيِّدَ قَوْمِهِ.
ترجمہ

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں کچھ لوگ حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے امیر المومنین! ہم ایک ایسے شخص سے ملے ہیں جو قرآن کی تاویل (متشابہات) کے بارے میں سوالات کرتا ہے۔“ اس پر آپ نے دعا کی: «اللَّهُمَّ أَمْكِنِّي مِنْهُ» ”اے اللہ! مجھے اس پر قابو عطا فرما۔“
راوی کہتے ہیں: ایک روز سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف فرما لوگوں کو دوپہر کا کھانا کھلا رہے تھے کہ اسی اثنا میں وہ شخص آیا جس نے (خوبصورت) لباس اور عمامہ پہن رکھا تھا، آپ نے اسے بھی کھانا کھلایا، جب وہ فارغ ہوا تو کہنے لگا: ”اے امیر المومنین! ﴿وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا﴾ (کے بارے میں فرمائیے؟)“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تو وہی شخص ہے؟“ پھر آپ اس کی طرف مڑے اور اپنے بازوؤں سے آستینیں اوپر کیں، پھر آپ اسے مسلسل مارتے رہے یہاں تک کہ اس کا عمامہ گر گیا، پھر آپ نے حکم دیا: ”اسے اٹھا کر لے جاؤ یہاں تک کہ اسے اس کے شہر پہنچا دو، پھر وہاں اسے چاہیے کہ بطور خطیب کھڑا ہو اور یہ کہے: بے شک صبیغ نے علم کی جستجو کی مگر ٹھوکر کھا گیا۔“
چنانچہ وہ اپنی قوم میں ہمیشہ پست و حقیر رہا یہاں تک کہ وفات پا گیا، حالانکہ (اس واقعے سے پہلے) وہ اپنی قوم کا سردار تھا۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 717
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. . »
«الشريعة للآجري: ص: 73»