فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 711
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَثَنَا أَبُو عَقِيلٍ ، قَثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ كَثِيرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: مَا كُنَّا نُبْعِدُ أَنَّ السَّكِينَةَ تَنْطِقُ عَلَى فَمِ عُمَرَ ، وَقَدْ كُنَّا نَرَى أَنَّ شَيْطَانَ عُمَرَ يَهَابُ عُمَرَ أَنْ يَأْمُرَ بِمَعْصِيَةٍ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم اس بات کو بعید نہیں خیال کرتے تھے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر سکینہ کلام کرتی ہے، اور ہم یہ سمجھتے تھے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا شیطان ان سے اس قدر ہیبت زدہ رہتا ہے کہ وہ انہیں کسی گناہ کا حکم دینے کی جرات نہیں کرتا۔“