❮
❯
حدیث نمبر: 679
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَثَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا بَهْزٌ ، قَثَنَا هَمَّامٌ ، نَا قَتَادَةُ ، قَثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، ثُمَّ سِرْتُ هُنَيْئَةً فَرَأَيْتُ قَصْرًا هُوَ أَحْسَنُ مِنَ الْقَصْرِ الْأَوَّلِ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَإِنَّ فِيهِ لِمَنَ الْحُورِ الْعَيْنِ، فَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَدْخُلَهُ إِلَّا مَا عَرَفْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ يَا أَبَا حَفْصٍ "، فَبَكَى عُمَرُ وَقَالَ: أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے۔ پھر میں تھوڑی دیر چلا تو میں نے ایک (دوسرا) محل دیکھا جو پہلے محل سے زیادہ خوبصورت تھا، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے عرض کیا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے ہے، اور اس میں بڑی آنکھوں والی حوریں بھی ہیں۔ مجھے اس میں داخل ہونے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس بات کے کہ اے ابوحفص! مجھے آپ کی غیرت کا علم تھا۔“
(یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 679
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. . »
«أخرجه مسند البزار برقم: 3343، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14925، 14926، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7926»
«تقدم تخريجه في رقم: 453,462»