فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 652
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْبَصْرِيُّ ، قَثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، يَعْنِي الصَّادِقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَمَّا غُسِّلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَكُفِّنَ وَحُمِلَ عَلَى سَرِيرِهِ، وَقَفَ عَلَيْهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا عَلَى الْأَرْضِ رَجُلٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَلْقَى اللَّهَ بِصَحِيفَتِهِ مِنْ هَذَا الْمُسَجَّى.ترجمہ
جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو غسل و کفن دے کر ان کے جنازے کے تخت پر اٹھایا گیا، تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ان کے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! روئے زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے نامہ اعمال کے ساتھ اللہ سے ملنا مجھے اس چادر پوش کے نامہ اعمال کے ساتھ ملنے سے زیادہ محبوب ہو۔““