فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ طَيْفُورٍ ، قَثَنَا قُتَيْبَةُ ، قَثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُبْعَثُ مِنْهُمْ بَعْثٌ فَيَقُولُونَ: انْظُرُوا هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُوجَدُ الرَّجُلُ الْوَاحِدُ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ بِهِ، ثُمَّ يُبْعَثُ مِنَ النَّاسِ بَعْثٌ فَيُقَالُ: انْظُرُوا هَلْ فِيكُمْ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ أَحَدٌ؟ فَلَا يُوجَدُ أَحَدٌ مِنْهُمْ "، قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: "سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ يَوْمٌ فَلَوْ سَمِعُوا بِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِي مِنْ وَرَاءِ الْبُحُورِ لَالْتَمَسُوهُ، ثُمَّ لَا يَجِدُونَهُ" .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان میں سے ایک لشکر بھیجا جائے گا، تو وہ کہیں گے: دیکھو کیا تم میں محمد ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی ہے؟ تو ایک شخص پا لیا جائے گا، پھر ان کی برکت سے انہیں فتح نصیب ہو گی۔ پھر لوگوں میں سے ایک اور لشکر بھیجا جائے گا تو کہا جائے گا: دیکھو کیا تم میں رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی ایک بھی ہے؟ تو ان میں سے کوئی ایک بھی نہ پایا جائے گا۔“
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب لوگوں پر ایک ایسا دن آئے گا کہ اگر وہ سمندروں کے پار بھی میرے کسی صحابی کے متعلق سنیں گے تو ضرور اسے تلاش کریں گے، مگر پھر بھی اسے پا نہ سکیں گے۔“