فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا السَّرِيُّ، يَعْنِي: ابْنَ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: كَانَ رِجَالٌ عَلَى بَابِ عُمَرَ ، فَمَرَّتْ بِهِمْ جَارِيَةٌ، فَقَالُوا: هَذِهِ سَرِيَّةُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ: إِنِّي لَا أَحِلُّ، إِنِّي مِنْ مَالِ اللَّهِ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ ، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا لِعُمَرَ مِنْ مَالِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟ حُلَّتَاهُ: حُلَّةُ شِتَائِهِ وَقَيْظِهِ، وَمَطِيَّتُهُ الَّتِي يَتَبَلَّغُ عَلَيْهَا لِحَجِّهِ وَعُمْرَتِهِ، وَقُوتُهُ كَقُوتِ رَجُلٍ، قَالَ ابْنُ سِيرِينَ: لَا أَدْرِي قَالَ: مِنْ قُرَيْشٍ، أَوْ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، لَيْسَ بِأَرْفَعِهِمْ وَلَا بِأَخَسِّهِمْ.احنف بن قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھے تھے کہ ان کے پاس سے ایک لونڈی گزری، تو انہوں نے کہا: ”یہ امیر المؤمنین کی باندی ہے۔“ اس لونڈی نے (سن کر) کہا: ”میں (ان کے لیے) حلال نہیں ہوں، میں تو اللہ کے مال (بیت المال) کا حصہ ہوں۔“ راوی کہتے ہیں کہ یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ عزوجل کے مال میں سے عمر کے لیے کیا کچھ حلال ہے؟ (صرف) دو جوڑے: ایک جوڑا سردی کے لیے اور ایک گرمی کے لیے، اور وہ سواری جس پر وہ اپنے حج اور عمرے کی منزل پاتا ہے، اور اس کی خوراک ایسے ہی ہے جیسے کسی (عام) شخص کی خوراک ہوتی ہے۔“
محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں (احنف نے) ”قریش کے کسی شخص“ کے الفاظ کہے یا ”مہاجرین کے کسی شخص“ کے، (البتہ یہ فرمایا کہ وہ شخص) ”نہ ان میں رتبے کے اعتبار سے سب سے بلند ہو اور نہ ہی سب سے پست۔“