فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 611
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا خَالِدُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ فُرَاتِ بْنِ السَّائِبِ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ : أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ. ترجمہ
فرات بن السائب رحمہ اللہ اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ﴾ ”اور اگر تم دونوں (نبی ﷺ کے) خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی تو یقیناً اللہ ہی ان کا حامی و ناصر ہے، اور جبریل اور صالح مومنین بھی“ کے متعلق فرماتے ہیں کہ: ”(اس سے مراد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“