فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 605
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: ارْتَدَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ ، فَكَانَ إِذَا مَرَّ عَلَى الْمَلَإِ مِنْ قُرَيْشٍ قَالُوا لَهُ: يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَنْ هَذَا الرَّجُلُ مَعَكَ؟ فَيَقُولُ: هَذَا رَجُلٌ يَهْدِينِي السَّبِيلَ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار ہوئے، پس جب آپ ﷺ کا گزر قریش کی کسی جماعت پر سے ہوتا تو وہ ان سے کہتے: اے ابوبکر! یہ آپ کے ساتھ کون صاحب ہیں؟ تو وہ فرماتے: یہ وہ آدمی ہے جو مجھے راستہ دکھاتا ہے۔“