فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 6
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَوْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ، وَلَا نَصِيفَهُ".ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا بھی اللہ کی راہ میں خرچ کر دے، تب بھی وہ ان میں سے کسی کے ایک «مد» (بھر) کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی اس کے آدھے تک۔“