فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 554
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ ، قَثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: مَنْ خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ قَالَ: يَا بُنَيَّ، خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ عُمَرُ. ترجمہ
محمد بن الحنفیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے عرض کی: ”اپنے نبی ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر کون ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! اپنے نبی ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ میں نے عرض کی: ”پھر کون؟“ انہوں نے فرمایا: ”پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“