فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 545
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَثَنَا يَحْيَى ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: قَالَ عَامِرٌ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ: يَا وَهْبُ ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ ، ثُمَّ رَجُلٌ آخَرُ.ترجمہ
عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے فرمایا: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے فرمایا: ”اے وہب! کیا میں تمہیں اس امت کے نبی ﷺ کے بعد سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر ایک اور شخص۔“