فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 540
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ ، قَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَثَنَا أَبُو وَهْبٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي قُلْتُ: إِنَّ قَوْمِي لَا يُصَدِّقُونِي "، قَالَ: فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: يُصَدِّقُكَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ. ترجمہ
ابو وہب رحمہ اللہ (مولیٰ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس رات مجھے سیر کرائی گئی، میں نے کہا: بے شک میری قوم میری تصدیق نہیں کرے گی۔“
راوی کہتے ہیں کہ اس پر جبرائیل علیہ السلام نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”آپ کی تصدیق سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کریں گے۔“