فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ ، قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا بُويِعَ لِأَبِي بَكْرٍ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ عَلِيٌّ ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ يَدْخُلَانِ عَلَى فَاطِمَةَ فَيُشَاوِرَانِهَا، فَبَلَغَ عُمَرَ فَدَخَلَ عَلَى فَاطِمَةَ فَقَالَ: يَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ، مَا أَحَدٌ مِنَ الْخَلْقِ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ أَبِيكِ، وَمَا أَحَدٌ مِنَ الْخَلْقِ بَعْدَ أَبِيكِ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْكِ، وَكَلَّمَهَا، فَدَخَلَ عَلِيٌّ وَالزُّبَيْرُ عَلَى فَاطِمَةَ فَقَالَتِ: انْصَرِفَا رَاشِدَيْنِ، فَمَا رَجَعَا إِلَيْهَا حَتَّى بَايَعَا.اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی گئی، تو سیدنا علی اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس جایا کرتے اور ان سے مشورہ کرتے تھے۔
یہ خبر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ کی صاحبزادی! تمام مخلوق میں آپ کے والد سے زیادہ ہمیں کوئی محبوب نہیں تھا، اور آپ کے والد کے بعد آپ سے زیادہ ہمیں کوئی محبوب نہیں ہے۔“
اور انہوں نے ان سے گفتگو کی۔ پھر جب سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: ”تم دونوں خیر و بھلائی کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو جاؤ۔“ چنانچہ وہ دونوں ان کے پاس اس وقت تک واپس نہیں آئے جب تک کہ انہوں نے بیعت نہ کر لی۔