فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَصْبَغِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: مَرَرْتُ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَأَنَا غُلَامٌ، فَقَالَ: نِعْمَ الْغُلَامُ، فَقَامَ إِلَيَّ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، ادْعُ اللَّهَ لِي بِخَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا أَبُو ذَرٍّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ تَدْعُوَ لِي مِنِّي لَكَ، قَالَ: بَلَى يَا ابْنَ أَخِي، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ آنِفًا حِينَ مَرَرْتُ بِهِ يَقُولُ: نِعْمَ الْغُلَامُ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ" .سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا جبکہ میں ایک لڑکا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”کتنا اچھا لڑکا ہے!“
پھر ایک شخص میری طرف بڑھا اور کہنے لگا: ”اے میرے بھتیجے! میرے لیے اللہ سے خیر کی دعا کرو۔“ میں نے پوچھا: ”اور آپ کون ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں رسول اللہ ﷺ کا صحابی ابوذر ہوں۔“ میں نے عرض کیا: «يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ آپ کی مغفرت فرمائے! آپ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ میرے لیے دعا کریں، نہ کہ میں آپ کے لیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں اے میرے بھتیجے! (بات یہ ہے کہ) میں نے ابھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سنا جب تم ان کے پاس سے گزرے تھے، وہ کہہ رہے تھے: ”کتنا اچھا لڑکا ہے!“ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ» ”بے شک اللہ نے حق کو عمر کی زبان پر جاری کر دیا ہے، وہ اسی کے مطابق بات کرتے ہیں۔““