فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 510
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: نَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ أَبُو حَبِيبٍ ، نَا هَمَّامٌ ، نَا ثَابِتٌ ، قَثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ حَدَّثَهُ قَالَ: نَظَرْتُ إِلَى أَقْدَامِ الْمُشْرِكِينَ وَنَحْنُ فِي الْغَارِ، وَهُمْ عَلَى رُءُوسِنَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ نَظَرَ إِلَى قَدَمَيْهِ لَأَبْصَرَنَا تَحْتَ قَدَمَيْهِ، فَقَالَ: "يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا؟" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے مشرکین کے قدموں کی طرف دیکھا جبکہ ہم غار میں تھے اور وہ ہمارے سروں کے اوپر موجود تھے، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر ان میں سے کسی ایک نے بھی اپنے قدموں کی طرف نظر ڈالی تو وہ ہمیں اپنے قدموں کے نیچے دیکھ لے گا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوبکر! تمہارا ان دو کے بارے میں کیا گمان ہے جن کا تیسرا اللہ ہے؟“ “