فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عَدْلِ عُمَرَ فِي قِسْمَةِ الْمَالِ) باب: (مال کی تقسیم میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عدل کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا هَارُونُ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ، يَعْنِي: ابْنَ عُمَيْرٍ ، قَالَ: بَيْنَا عُمَرُ يَقْسِمُ مَالًا إِذْ رَفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا رَجُلٌ فِي وَجْهِهِ ضَرْبَةٌ قَالَ: مَا هَذَا؟ قَالَ: أَصَابَنِي فِي غَزَاةِ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَأَمَرَ لَهُ بِأَلْفِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِأَلْفٍ أُخْرَى حَتَّى أَمَرَ لَهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَقَالُوا: اسْتَحِي، فَخَرَجَ، فَقَالَ: لَوْ مَكَثَ لَأَعْطَيْتُهُ مَا بَقِيَ مِنَ الْمَالِ دِرْهَمٌ، رَجُلٌ ضُرِبَ فِي وَجْهِهِ ضَرْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَفَرَتْ وَجْهَهُ.عبداللہ بن عبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مال تقسیم کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنا سر اٹھایا تو سامنے ایک ایسا شخص نظر آیا جس کے چہرے پر (تلوار کی) ضرب کا نشان تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”مجھے فلاں فلاں غزوے میں یہ زخم لگا تھا۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے ایک ہزار درہم دینے کا حکم دیا، پھر تھوڑی دیر ٹھہرے اور مزید ایک ہزار کا حکم دیا، یہاں تک کہ (اسی طرح) اس کے لیے چار ہزار درہم دینے کا حکم فرما دیا۔ لوگوں نے (اس شخص سے) کہا: ”تم حیا کرو (اور اب بس کرو)“، چنانچہ وہ شخص چلا گیا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر وہ ٹھہرا رہتا تو میں اسے اس وقت تک دیتا رہتا جب تک مال کا ایک درہم بھی باقی رہتا؛ یہ وہ شخص ہے جس کے چہرے پر اللہ کی راہ میں ایسی ضرب لگی جس نے اس کے چہرے میں گڑھا ڈال دیا تھا۔““