فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، ح وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَا عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِرَاءٍ، فَقَالَ: "اسْكُنْ حِرَاءُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ" ، قِيلَ: مَنْ هُمْ؟ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، وَعَلِيٌّ ، وَطَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَسَعْدٌ ، وَابْنُ عَوْفٍ ، قِيلَ لَهُ: مَنِ الْعَاشِرُ؟ قَالَ: أَنَا، يَعْنِي نَفْسَهُ، وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: أَشْهَدُ عَلَى التِّسْعَةِ أَنَّهُمْ فِي الْجَنَّةِ، وَلَوْ شَهِدْتُ عَلَى الْعَاشِرِ لَمْ آثَمْ.سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حراء (پہاڑ) پر تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اسْكُنْ حِرَاءُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ» ”اے حراء! تھم جا، کیونکہ تجھ پر ایک نبی، یا صدیق، یا شہید کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔“ پوچھا گیا: وہ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ، ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد اور ابن عوف (رضی اللہ عنہم)۔“ ان سے پوچھا گیا: دسواں کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں“، یعنی اپنی ذات مراد لی۔ اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ان نو افراد کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنت میں ہیں، اور اگر میں دسویں کے متعلق گواہی دوں تو گنہگار نہ ہوں گا۔“