فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 241
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الْقَاسِمِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ قَيْسٍ الْخَارِفِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: سَبَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ ، وَثَلَّثَ عُمَرُ ، ثُمَّ خَبَطَتْنَا أَوْ أَصَابَتْنَا فِتْنَةٌ فَمَا شَاءَ اللَّهُ، أَوْ أَصَابَتْنَا فِتْنَةٌ يَعْفُو اللَّهُ عَمَّنْ يَشَاءُ.ترجمہ
قیس الخارفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ ﷺ (سب پر) سبقت لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (ان کے پیچھے) دوسرے نمبر پر رہے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیسرے نمبر پر آئے، پھر ہمیں کسی فتنے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا یا (فرمایا کہ) ہمیں وہ آزمائش پہنچی جو اللہ نے چاہی تھی، یا (یوں فرمایا کہ) ہمیں کوئی فتنہ پہنچا، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے معاف فرما دیتا ہے۔“