فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 230
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ النَّاقِدِ ، قَثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ كَأَنَّهُ عُودٌ لَا يَتَحَرَّكُ، وَحُدِّثْتُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ كَذَلِكَ، قَالَ: وَكَانَ يُقَالُ: ذَلِكَ الْخُشُوعُ.ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ جب نماز میں کھڑے ہوتے تو (جمود و سکون کی وجہ سے) گویا ایک لکڑی کی مانند ہوتے جو حرکت نہیں کرتی، اور مجھے یہ خبر دی گئی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح (نماز ادا کیا کرتے) تھے“، انہوں نے فرمایا: ”اور یہ کہا جاتا تھا کہ یہی خشوع ہے۔“