فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ بَدْرِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَرْوَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَائِشَةَ ، وَكَانَ امْرَأَ صِدْقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "إِنِّي رَأَيْتُ آنِفًا كَأَنِّي أُتِيتُ بِالْمَقَالِيدِ وَالْمَوَازِينِ، فَأَمَّا الْمَقَالِيدُ فَهِيَ الْمَفَاتِيحُ، وَأَمَّا الْمَوَازِينُ فَهِيَ مَوَازِينُكُمْ هَذِهِ، فَرَأَيْتُ كَأَنِّي وُضِعْتُ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ، وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحْتُ بِهِمْ، ثُمَّ وُضِعَ أَبُو بَكْرٍ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فَرَجَحَ بِهِمْ، ثُمَّ وُضِعَ عُمَرُ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فَرَجَحَ الْمِيزَانُ بِهِمْ، ثُمَّ وُضِعَ عُثْمَانُ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فَرَجَحَ الْمِيزَانُ، ثُمَّ رُفِعَ".سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میں نے ابھی ابھی (خواب میں) دیکھا کہ گویا مجھے «المقاليد» اور ترازو دیے گئے ہیں۔ جہاں تک «المقاليد» کا تعلق ہے تو وہ چابیاں ہیں، اور رہے ترازو تو وہ یہی تمہارے ترازو ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ گویا مجھے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو (دوسرے) پلڑے میں، تو میں ان سب پر بھاری رہا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو رکھا گیا اور میری امت کو رکھا گیا، تو وہ ان سب پر بھاری رہے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو رکھا گیا اور میری امت کو رکھا گیا، تو ترازو ان کے وزن سے جھک گیا (یعنی وہ بھاری رہے)۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو رکھا گیا اور میری امت کو رکھا گیا، تو ترازو (ان کے حق میں) بھاری رہا، پھر اسے اٹھا لیا گیا۔“