فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُصْعَبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُتُورًا، أَوْ فَتَحَ بَابًا، فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَرَأَى النَّاسَ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ يُصَلُّونَ، فَسُرَّ بِذَلِكَ وَقَالَ: "الْحَمْدُ لِلَّهِ أَنَّهُ لَمْ يَمُتْ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِهِ" .ثُمَّ يَقُولُ: "أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ أُصِيبَ بِمُصِيبَةٍ مِنْكُمْ مِنْ بَعْدِي فَلْيَتَعَزَّ عَنْ مُصِيبَتِهِ بِي، فَإِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُصَابُ مِنْ أُمَّتِي بَعْدِي بِمِثْلِ مُصِيبَتِهِ بِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اس مرض میں جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی، پردے ہٹائے یا (حجرے کا) دروازہ کھولا، تو لوگوں کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، جس پر آپ ﷺ مسرور ہوئے اور فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ أَنَّهُ لَمْ يَمُتْ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، کوئی نبی اس وقت تک وفات نہیں پاتا جب تک اس کی امت کا کوئی شخص اس کی امامت نہ کر لے۔“
پھر آپ ﷺ فرماتے تھے: ”اے لوگو! تم میں سے جو کوئی میرے بعد کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو وہ میری جدائی کے صدمے کو یاد کر کے اپنی اس مصیبت پر صبر و تسلی حاصل کرے، کیونکہ میری امت میں سے کسی کو بھی میرے بعد میری وفات کے صدمے سے بڑھ کر کوئی اور مصیبت نہیں پہنچے گی۔“ ﷺ