فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا الْهُذَيْلُ بْنُ مَيْمُونٍ الْجُعْفِيُّ كُوفِيٌّ ، كَانَ يَجْلِسُ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ يَعْنِي مَدِينَةَ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: هَذَا شَيْخٌ قَدِيمٌ كُوفِيٌّ، عَنْ مُطَّرِحِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيَّ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: بِلَالٌ ، فَمَضَيْتُ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ، وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: "ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ، فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحْتُ بِهَا، ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ ، فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ أُتِيَ بِعُمَرَ ، فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا، فَرَجَحَ عُمَرُ ، وَعُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا".سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے کسی کے چلنے کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ بتایا گیا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر میں آگے بڑھا تو دیکھا کہ اہل جنت کی اکثریت فقراءِ مہاجرین اور مسلمانوں کی اولاد پر مشتمل ہے“۔
پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی (جس میں ہے کہ) آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر ہم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے باہر نکلے، جب میں دروازے کے پاس پہنچا تو ایک ترازو لایا گیا، مجھے اس کے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں، تو میرا وزن ان سے زیادہ رہا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لایا گیا اور انہیں ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری تمام امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان پر بھاری رہے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لائے گئے اور انہیں ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری تمام امت کو لا کر رکھا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان پر بھاری رہے، اور میری امت کا ایک ایک فرد میرے سامنے پیش کیا گیا“۔