فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، قَثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ عَمَّنْ حَدَّثَهُ قَالَ: كَانَ عُمَرُ يَوْمًا جَالِسًا وَعِنْدَهُ الْعَبَّاسُ فَسُئِلَ عُمَرُ عَنْ مَسْأَلَةٍ فَقَالَ فِيهَا، فَقَامَ إِلَيْهِ ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَارَّهُ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لَيْسَ الْأَمْرُ هَكَذَا، فَأَقْبَلَ عُمَرُ عَلَى الْعَبَّاسِ ، فَقَالَ: "يَا أَبَا الْفَضْلِ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي عَبْدِ اللَّهِ إِنِّي قَدْ أَمَّرْتُهُ عَلَى نَفْسِي، فَإِذَا أَخْطَأْتُ فَلْيَأْخُذْ عَلَيَّ" .ایک راوی سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک دن تشریف فرما تھے اور ان کے پاس سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، اسی دوران سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ایک مسئلے کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا جواب دیا۔ تب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کی طرف اٹھے اور ان سے سرگوشی کرتے ہوئے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! معاملہ اس طرح نہیں ہے“، جس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے ابو الفضل! « بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي عَبْدِ اللَّهِ » ”اللہ تعالیٰ عبداللہ کے معاملے میں آپ کو برکت عطا فرمائے“، میں نے انہیں اپنے اوپر حاکم مقرر کر دیا ہے، لہٰذا جب میں غلطی کروں تو انہیں چاہیے کہ وہ میری گرفت کریں۔“