❮
❯
حدیث نمبر: 194
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّاجِيُّ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ، وَيَسْأَلُ عَنْهَا، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: "أَيُّكُمْ رَأَى رُؤْيَا؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ ، فَرَجَحْتَ بِأَبِي بَكْرٍ ، ثُمَّ وُزِنَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، فَرَجَحَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ، فَاسْتَاءَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "نُبُوَّةٌ ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ".
ترجمہ

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو نیک خواب پسند آتا تھا اور آپ ﷺ اس کے متعلق دریافت فرماتے تھے، چنانچہ ایک دن آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے خواب دیکھا ہے، گویا آسمان سے ایک ترازو لٹکایا گیا ہے، پس آپ ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو آپ ﷺ کا پلڑا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر بھاری رہا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا پلڑا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر بھاری رہا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا پلڑا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر بھاری رہا، پھر ترازو اٹھا لیا گیا۔“ رسول اللہ ﷺ کو یہ بات ناگوار گزری اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ نبوت ہے، پھر اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا حکمرانی عطا فرمائے گا۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه / حدیث: 194
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان . . »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2287، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4634، وأخرجه مسند البزار برقم: 3829، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4494، 8250، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3347»
«مسند الامام احمد: 5/44-50، سنن ابي داود: 4/208، سنن الترمذي: 4/450»