فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1921
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " كَانَ عُمَرُ يَجْلِسُ مَعَ الْأَكَابِرِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَقُولُ لِي: لَا تَكَلَّمْ حَتَّى يَتَكَلَّمُوا، ثُمَّ يُقْبِلُ عَلَيْهِمْ فَيَقُولُ: "مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَأْتُونِي بِمِثْلِ مَا يَأْتِينِي بِهِ هَذَا الْغُلَامُ، الَّذِي لَمْ تَسْتَوِ شُؤُونُ رَأْسِهِ؟" .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے اکابر صحابہ کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے اور انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”تم اس وقت تک بات نہ کرو جب تک وہ گفتگو نہ کر لیں۔“ پھر وہ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”تمہیں اس بات سے کیا چیز مانع ہے کہ تم میرے پاس اس جیسی (حکمت بھری) بات لاؤ جو یہ لڑکا لاتا ہے، جس کے سر کی ہڈیاں بھی ابھی (کمسنی کے سبب) برابر نہیں ہوئیں؟“