فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ جِبْرِيلَ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جبریل علیہ السلام کو دیکھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1911
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو هِشَامٍ ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَثَنَا أَبُو كُدَيْنَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "رَأَيْتُ جِبْرِيلَ مَرَّتَيْنِ، وَدَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُؤْتَيَنِي اللَّهُ الْحِكْمَةَ مَرَّتَيْنِ" .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے جبریل علیہ السلام کو دو مرتبہ دیکھا، اور رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے دو مرتبہ یہ دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مجھے حکمت عطا فرمائے۔“