فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1899
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ عَطَاءٌ: "كَانَ نَاسٌ يَأْتُونَ ابْنَ عَبَّاسٍ لِلشِّعْرِ، وَنَاسٌ لِلْأَنْسَابِ، وَنَاسٌ لِأَيَّامِ الْعَرَبِ وَوَقَائِعِهَا، فَمَا مِنْهُمْ مِنْ صِنْفٍ إِلَّا يُقْبِلُ عَلَيْهِمْ بِمَا شَاءُوا" .ترجمہ
عطا رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”کچھ لوگ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس شعر و شاعری کے لیے حاضر ہوتے، کچھ انساب کے لیے، اور کچھ لوگ عربوں کے تاریخی ایام اور ان کے واقعات کے لیے آتے تھے؛ پس ان میں سے جو بھی گروہ آتا، آپ ان کی خواہش کے مطابق (مطلوبہ علم میں) ان کی طرف پوری توجہ فرماتے تھے۔“