فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ خُطْبَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمَوْسِمِ) باب: (موسمِ حج میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے خطبے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1896
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكَوْسَجُ ، قَثَنَا يَحْيَى، يَعْنِي: ابْنَ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَيْفٍ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ، "مَنِ اسْتُعْمِلَ عَلَى الْمَوْسِمِ؟" قَالُوا: ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَتْ: "هُوَ أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْحَجِّ" .ترجمہ
عبد اللہ بن سیف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت فرمایا: ”حج کے ایام میں (امیر) کسے مقرر کیا گیا ہے؟“ لوگوں نے بتایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو۔“ تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”وہ لوگوں میں حج کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھنے والے ہیں۔“