فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1892
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ السَّكُونِيُّ أَبُو هَمَّامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ لَيْثٍ ، قَالَ: قِيلَ لِطَاوُسٍ أَدْرَكْتَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْقَطَعْتَ إِلَى هَذَا الْغُلَامِ مِنْ بَيْنِهِمْ؟ قَالَ: "أَدْرَكْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُلُّهُمْ إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ انْتَهَوْا فِيهِ إِلَى قَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ" .ترجمہ
لیث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام طاؤس رحمہ اللہ سے کہا گیا: ”آپ نے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کا دور پایا ہے، پھر ان سب کو چھوڑ کر آپ (علمی وابستگی کے لیے) اسی نوجوان سے کیوں جا ملے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے نبی ﷺ کے ستر صحابہ رضی اللہ عنہم کو پایا ہے، ان سب کا حال یہ تھا کہ جب وہ کسی معاملے میں اختلاف کرتے تو آخرکار سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے قول ہی کی طرف رجوع کرتے تھے۔“