فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنِ عَبَّاسٍ بِالْعِلْمِ وَالْفِقْهِ وَالتَّأْوِيلِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے علم، فقہ اور تاویل کی دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1859
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَثَنَا وَرْقَاءُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَلَاءَ فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: "مَنْ وَضَعَ ذَا؟" قَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ" .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بیت الخلا تشریف لے گئے تو میں نے آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا؛ پھر جب آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو دریافت فرمایا: ”یہ کس نے رکھا ہے؟“ بتایا گیا کہ ابن عباس نے، تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ» ”اے اللہ! اسے (دین کی) سمجھ بوجھ عطا فرما۔“