فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مِيزَابِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پرنالے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: أَنَا سَهْلُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَطَرَ عَلَيْهِ مِيزَابُ آلِ عَبَّاسٍ، فَأَمَرَ بِهِ فَهُدِمَ، فَقَالَ عَبَّاسٌ: "هَدَمْتَ مِيزَابِي وَاللَّهِ مَا وَضَعَهُ حَيْثُ وَضَعَهُ إِلَّا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ" فَقَالَ عُمَرُ أَعِدْ مِيزَابَكَ حَيْثُ كَانَ، وَاللَّهِ لَا يَكُونُ لَكَ سُلَّمٌ غَيْرِي، فَقَامَ عَلَى عُنُقِهِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ مِيزَابِهِ.یعقوب بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن (گھر سے) نکلے تو ان پر آلِ عباس کے ایک پرنالے سے پانی کے قطرے گرے، جس پر انہوں نے اسے گرانے کا حکم دیا تو اسے منہدم کر دیا گیا۔ اس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ نے میرا پرنالہ گرا دیا! حالانکہ اللہ کی قسم! اسے اس جگہ نبی ﷺ نے خود اپنے دستِ مبارک سے رکھا تھا۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ اپنا پرنالہ اسی جگہ دوبارہ نصب کریں جہاں وہ تھا، اور اللہ کی قسم! (اسے لگانے کے لیے) میرے سوا آپ کے لیے کوئی سیڑھی نہیں ہوگی۔“ چنانچہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ان کی گردن پر کھڑے ہوئے یہاں تک کہ وہ اپنے پرنالے (کی تنصیب) سے فارغ ہو گئے۔