فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ» وَالنَّهْيُ عَنْ أَذَى الْعَبَّاسِ) باب: (آدمی کے چچا کے اس کے باپ کی مانند ہونے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ایذا دینے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1801
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: أَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ أَمَا تَذْكُرُ حِينَ شَكَوْتَ الْعَبَّاسَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَكَ: "أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ، صِنْوُ أَبِيهِ" .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا آپ کو وہ وقت یاد نہیں جب آپ نے نبی ﷺ سے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی شکایت کی تھی؟ تو اس وقت آپ ﷺ نے آپ سے فرمایا تھا: «أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ، صِنْوُ أَبِيهِ» ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کے برابر (اسی کی جڑ سے) ہوتا ہے؟““