فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 179
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ ، قَثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ: أَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ حَدَّثَهُ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الْغَارِ: لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ يَنْظُرُ، وَقَالَ مَرَّةً: نَظَرَ، إِلَى قَدَمَيْهِ لَأَبْصَرَنَا تَحْتَ قَدَمَيْهِ؟ قَالَ: فَقَالَ: "يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا؟".ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ سے عرض کیا جبکہ ہم غار میں تھے: ”اگر ان میں سے کوئی اپنے قدموں کی طرف دیکھ لے — اور راوی نے ایک مرتبہ «نَظَرَ» (دیکھا) کا لفظ کہا — تو وہ ہمیں اپنے قدموں کے نیچے دیکھ لے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوبکر! ان دو کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے جن کا تیسرا اللہ ہے؟“