❮
❯
حدیث نمبر: 1783
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ يَزِيدَ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ الْعَبَّاسُ وَهُوَ مُغْضَبٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بَالُ قُرَيْشٍ إِذَا تَلَاقَوْا بَيْنَهُمْ تَلَاقَوْا بِوُجُوهٍ مُبْشِرَةٍ، وَإِذَا لَقُونَا لَقُونَا بِغَيْرِ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَغَضِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى احْمَرَّ وَجْهُهُ ثُمَّ قَالَ: "لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّكُمُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ" وَقَالَ: "عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ" .
ترجمہ

سیدنا عبدالمطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے پاس موجود تھا کہ اتنے میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ غصے کی حالت میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! قریش کو کیا ہوا ہے کہ جب وہ آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو ہشاش بشاش چہروں کے ساتھ ملتے ہیں، لیکن جب ہم سے ملتے ہیں تو اس کے برعکس (بے رخی سے) ملتے ہیں؟“
راوی کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) نبی ﷺ کو غصہ آگیا یہاں تک کہ آپ ﷺ کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی شخص کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خاطر تم سے محبت نہ کرے۔“
نیز آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کا چچا اس کے باپ کے مانند ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1783
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل يزيد بن أبي زياد ومضى برقم ١٨٥٧ . »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3758، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5483»
«تقدم تخريجه في رقم: 1857»