فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّ أَهْلَ الْبَيْتِ») باب: (اس بات کا بیان کہ کسی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوتا جب تک وہ اہل بیت سے محبت نہ کرے)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ قُرَيْشًا إِذَا لَقِيَ بَعْضُهَا بَعْضًا لَقُوهُمْ بِبِشْرٍ حَسَنٍ، وَإِذَا لَقُونَا لَقُونَا بِوُجُوهٍ لَا نَعْرِفُهَا قَالَ: فَغَضِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَضَبًا شَدِيدًا وَقَالَ: "وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يَدْخُلُ قَلْبَ رَجُلٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّكُمْ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ" .سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! بے شک قریش جب آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی کے ساتھ ملتے ہیں، اور جب ہم سے ملتے ہیں تو ایسے چہروں کے ساتھ ملتے ہیں جنہیں ہم پہچان نہیں پاتے (یعنی ان پر بیگانگی اور ناگواری ہوتی ہے)۔“ (راوی کہتے ہیں کہ) اس پر نبی ﷺ کو شدید غصہ آیا اور آپ ﷺ نے فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يَدْخُلُ قَلْبَ رَجُلٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّكُمْ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کسی شخص کے دل میں ایمان اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خاطر تم سے محبت نہ کرے۔“