فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَعْلِيمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَبَّاسَ الدُّعَاءَ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو دعا سکھانے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، قَثَنَا حَاتِمٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ الْعَبَّاسِ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا عَمُّكَ، كَبُرَتْ سِنِّي وَاقْتَرَبَ أَجَلِي، فَعَلِّمْنِي شَيْئًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ، قَالَ: يَا عَبَّاسُ "أَنْتَ عَمِّي، وَلَا أُغْنِي عَنْكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا، وَلَكِنْ سَلْ رَبَّكَ الْعَفْوَ، وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ" قَالَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ أَتَاهُ قُرْبَ الْحَوْلِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ کا چچا ہوں، میری عمر زیادہ ہو گئی ہے اور میری موت کا وقت قریب آ چکا ہے، لہٰذا مجھے کوئی ایسی بات سکھا دیجیے جس کے ذریعے اللہ مجھے نفع پہنچائے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عباس! آپ میرے چچا ہیں، اور میں اللہ کے حضور آپ کے کچھ کام نہیں آ سکتا، لیکن آپ اپنے رب سے «الْعَفْوَ، وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ”دنیا اور آخرت میں درگزر اور عافیت“ کا سوال کیا کریں۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔ پھر وہ تقریباً ایک سال بعد دوبارہ آپ ﷺ کے پاس آئے اور اسی طرح عرض کیا۔