فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ شُهُودِ الْعَبَّاسِ بَيْعَةَ الْعَقَبَةِ) باب: (بیعتِ عقبہ میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی موجودگی کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَعْقُوبُ ، قَثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي مَعْبَدُ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكِ بْنِ أَبِي كَعْبٍ أَخُو بَنِي سَلَمَةَ أَنَّ أَخَاهُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ ، وَكَانَ كَعْبٌ مِنْ أَعْلَمِ الْأَنْصَارِ مِمَّنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ وَبَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: خَرَجْنَا فِي حُجَّاجِ قَوْمِنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ: فَاجْتَمَعْنَا بِالشِّعْبِ نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى جَاءَنَا، وَمَعَهُ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، قَالَ: قُلْنَا: تَكَلَّمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَخُذْ لِنَفْسِكَ وَلِرَبِّكَ مَا أَحْبَبْتَ قَالَ: فَتَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلِي، وَدَعَا إِلَى اللَّهِ وَرَغَّبَ فِي الْإِسْلَامِ، وَقَالَ: "أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ نِسَاءَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ" قَالَ: فَأَخَذَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ: نَعَمْ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَنَمْنَعُكَ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَزِرَّتَنَا فَبَايِعْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَنَحْنُ وَاللَّهِ أَهْلُ الْحُرُوبِ، وَأَهْلُ الْحَلْقَةِ وَرِثْنَاهَا كَابِرًا، عَنْ كَابِرٍ.معبد بن کعب بن مالک رحمہ اللہ اپنے بھائی عبید اللہ بن کعب رحمہ اللہ سے اور وہ اپنے والد سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں - اور سیدنا کعب رضی اللہ عنہ انصار کے جید عالموں میں سے تھے جنہوں نے لیلۃ العقبہ میں شرکت کی اور رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی - انہوں نے فرمایا: ”ہم اپنی قوم کے مشرک حاجیوں کے ساتھ (مکہ کے لیے) نکلے“ - پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی - فرمایا: ”پھر ہم گھاٹی میں اکٹھے ہو کر رسول اللہ ﷺ کا انتظار کرنے لگے یہاں تک کہ آپ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اور آپ ﷺ کے ساتھ آپ کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔“
”ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ گفتگو فرمائیے اور اپنے لیے اور اپنے رب کے لیے جو پسند فرمائیں وہ (شرائط) طے کر لیجیے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے کلام فرمایا، اللہ کی طرف دعوت دی اور اسلام کی رغبت دلائی، پھر فرمایا: «أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ نِسَاءَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ» ”میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم میری اس طرح حفاظت کرو گے جس طرح تم اپنی عورتوں اور اپنے بیٹوں کی حفاظت کرتے ہو۔“ یہ سن کر سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کا ہاتھ تھام لیا اور عرض کیا: ”جی ہاں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! ہم ضرور آپ کی اس طرح حفاظت کریں گے جس طرح ہم اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہیں، پس اے اللہ کے رسول! آپ ہم سے بیعت لے لیجیے، اللہ کی قسم! ہم جنگجو اور صاحبِ اسلحہ لوگ ہیں، یہ ہنر ہمیں اپنے بڑوں سے نسل در نسل وراثت میں ملا ہے۔““