فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1758
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، قَثَنَا الْعَبَّاسُ ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَغْنَيْتَ عَنْ عَمِّكَ فَقَدْ كَانَ يَحُوطُكَ، وَيَغْضَبُ لَكَ، قَالَ: "هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ" ، - قَالَ: ابْنُ مَهْدِيٍّ - "مِنَ النَّارِ وَلَوْلَا أَنَا لَكَانَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ" .ترجمہ
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے عرض کیا: ”آپ نے اپنے چچا کو کیا فائدہ پہنچایا؟ وہ تو آپ کی حفاظت و نگہبانی کرتے تھے اور آپ کی خاطر غصہ ہوتے تھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ آگ کے ایک اتھلے حصے میں ہیں۔“
ابن مہدی رحمہ اللہ (کی روایت میں) ہے: ”آگ کے (اتھلے حصے میں ہیں) اور اگر میں نہ ہوتا تو وہ آگ کے سب سے نچلے درجے میں ہوتے۔“