فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: مَثَلُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَالْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کی مثال کھانے میں نمک کی طرح ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1730
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَمَّنْ سَمِعَ الْحَسَنَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَثَلُ أَصْحَابِي فِي النَّاسِ كَمَثَلِ الْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ" ، ثُمَّ يَقُولُ الْحَسَنُ: هَيْهَاتَ ذَهَبَ مِلْحُ الْقَوْمِ.ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں میرے صحابہ کی مثال ایسی ہے جیسے کھانے میں نمک کی ہوتی ہے۔“
پھر امام حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے تھے: ”ہائے افسوس! لوگوں کا نمک رخصت ہو گیا۔“