❮
❯
حدیث نمبر: 1644
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَلَى عَائِشَةَ قُبَيْلَ مَوْتِهَا وَهِيَ مَغْلُوبَةٌ فَقَالَتْ: إِنِّي أَخْشَى أَنْ يُثْنِي عَلَيَّ، فَقِيلَ لَهَا: ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ، وَمَنْ وُجُوهِ الْمُسْلِمِينَ قَالَتِ: ائْذَنُوا لَهُ، فَقَالَ: "كَيْفَ تَجِدِينَكِ يَا أُمَّهْ؟" قَالَتْ: بِخَيْرٍ إِنِ اتَّقَيْتُ قَالَ: "فَإِنَّكَ بِخَيْرٍ إِنْ شَاءَ اللَّهُ إِنِ اتَّقَيْتِ، زَوْجَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْكِحْ بِكْرًا غَيْرَكَ وَنَزَلَ عُذْرُكِ مِنَ السَّمَاءِ"، فَدَخَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ خِلَافَهُ، فَقَالَتْ: دَخَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَثْنَى، وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ نَسْيًا مَنْسِيًّا.
ترجمہ

ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی وفات سے کچھ دیر پہلے، جب وہ (بیماری کی شدت سے) نڈھال تھیں، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ان کے پاس آنے کی اجازت چاہی تو سیدہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”مجھے اندیشہ ہے کہ وہ میری تعریف کریں گے۔“ ان سے عرض کیا گیا: ”(وہ تو) رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد بھائی اور مسلمانوں کے معززین میں سے ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو۔“ چنانچہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے (اندر آ کر) دریافت کیا: ”اے ماں! آپ اپنی طبیعت کیسی پاتی ہیں؟“
انہوں نے جواب دیا: ”اگر میں نے تقویٰ اختیار کیا ہو تو خیریت سے ہوں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان شاء اللہ! اگر آپ متقی رہی ہیں تو آپ خیر ہی کے ساتھ ہیں؛ آپ رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں، آپ کے علاوہ آپ ﷺ نے کسی کنواری خاتون سے نکاح نہیں فرمایا اور آپ کی پاکدامنی (کا حکم) آسمان سے نازل ہوا۔“ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے جانے کے بعد سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے تو سیدہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے میری تعریف کی، (حالانکہ) میری یہ تمنا تھی کہ کاش میں ﴿نَسْيًا مَنْسِيًّا﴾ (بالکل بھولی بسری چیز) ہوتی۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها / حدیث: 1644
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . . »
«تقدم تخريجه في رقم: 1639»