فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِيثَارِ عُمَرَ عَائِشَةَ بِالْعَطَاءِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو عطیے میں ترجیح دینے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ ذَكْوَانَ مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ دُرْجًا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ وَنَظَرَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ فَلَمْ يَعْرِفُوا قِيمَتَهُ فَقَالَ: أَتَأْذَنُونَ لِي إِنْ أَبْعَثَ بِهِ إِلَى عَائِشَةَ لِحُبِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهَا؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، فَأَتَى بِهِ عَائِشَةَ فَفَتَحَتْهُ وَقِيلَ لَهَا: هَذَا أَرْسَلَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَتْ: "مَاذَا فَتْحَ عَلَيَّ ابْنُ الْخَطَّابِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّتِهِ لِقَابِلٍ".ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس جواہرات کا ایک ڈبہ لایا گیا، انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے اسے دیکھا تو وہ اس کی قیمت کا اندازہ نہ کر سکے، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم مجھے اس بات کی اجازت دیتے ہو کہ میں یہ (تحفہ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھیج دوں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ ان سے بے حد محبت فرماتے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ وہ ڈبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں لایا گیا، انہوں نے اسے کھولا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھیجا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے بعد ابنِ خطاب نے مجھ پر (دنیا کی) کیسی کیسی فتوحات کر دی ہیں! «اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّتِهِ لِقَابِلٍ» ”اے اللہ! مجھے ان کا عطیہ لینے کے لیے آئندہ سال تک زندہ نہ رکھنا۔““