فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ سَلَامِ جِبْرِيلَ عَلَى عَائِشَةَ) باب: (سیدنا جبریل علیہ السلام کے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو سلام کہنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1627
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: "هَذَا جِبْرِيلُ وَهُوَ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ" فَقَالَتْ: وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، تَرَى مَا لَا نَرَى.ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: ”یہ جبریل (علیہ السلام) ہیں اور وہ آپ کو سلام کہہ رہے ہیں۔“ تو انہوں نے (جواباً) عرض کیا: «وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ» ”اور ان پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں“، (پھر انہوں نے آپ ﷺ سے عرض کیا:) آپ وہ (منظر) دیکھ لیتے ہیں جو ہم نہیں دیکھ پاتے۔