فضائل الصحابة
فضائل أهل اليمن— اہلِ یمن کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ، الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں، ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1609
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً، الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْفِقْهُ يَمَانٍ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس اہل یمن آ پہنچے ہیں، وہ نہایت نرم دل ہیں؛ ایمان یمنی ہے، فقہ (دین کی سمجھ بوجھ) یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے۔“