فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ) باب: (صحابہ کرام کی طرف سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1548
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، "لَقَدْ عَلِمَ الْمَحْفُوظُونَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ مِنْ أَقْرَبِهِمْ عِنْدَ اللَّهِ وَسِيلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ".ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے ان صحابہ کو جنہیں (صحیح علم و فہم) سے نوازا گیا ہے، یہ بخوبی علم ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں وسیلے کے اعتبار سے ان سب میں سب سے زیادہ قریب ہوں گے۔“