فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «رَضِيتُ لِأُمَّتِي مَا رَضِيَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”میں اپنی امت کے لیے وہی پسند کرتا ہوں جو ابن ام عبد پسند کریں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1539
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا مَالِكٌ، يَعْنِي: ابْنَ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "رَضِيتُ لِأُمَّتِي مَا رَضِيَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ". ترجمہ
عبدالرحمن بن سعید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنی امت کے لیے وہی پسند کیا ہے جو ان کے لیے ابنِ اُمِّ عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) نے پسند کیا ہے۔“