فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «رَضِيتُ لِأُمَّتِي مَا رَضِيَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”میں اپنی امت کے لیے وہی پسند کرتا ہوں جو ابن ام عبد پسند کریں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1536
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "رَضِيتُ لِأُمَّتِي مَا رَضِيَ لَهُمُ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ ، وَكَرِهْتُ لِأُمَّتِي مَا كَرِهَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ". ترجمہ
القاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”میں اپنی امت کے لیے اس بات پر راضی ہوں جس پر ان کے لیے سیدنا ابنِ امِ عبد رضی اللہ عنہ راضی ہوں، اور میں اپنی امت کے لیے اس بات کو ناپسند کرتا ہوں جسے ان کے لیے سیدنا ابنِ امِ عبد رضی اللہ عنہ ناپسند کریں۔“