فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ اهْتِزَازِ الْعَرْشِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ) باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر عرش کے لرز اٹھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1497
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ أُسَامَةَ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَعْدٍ يَوْمَ مَاتَ وَهُوَ يُدْفَنُ "لَهَذَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ الَّذِي تَحَرَّكَ لَهُ الْعَرْشُ وَفُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ شُدِّدَ عَلَيْهِ ثُمَّ فُرِّجَ عَنْهُ".ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی وفات کے دن، جب انہیں دفن کیا جا رہا تھا، فرمایا: ”یہ وہ نیک بندہ ہے جس کے لیے عرش لرز اٹھا اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے، (قبر میں) ان پر بھی سختی کی گئی، پھر وہ ان سے دور کر دی گئی۔“