فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ وَأَسْلَمَ وَغِفَارٍ وَمُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ) باب: (قریش، انصار، اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1468
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَتْ جُهَيْنَةُ، وَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ، خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، وَبَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَطَفَانَ، وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا، قَالَ: "فَوَالَّذِي يَعْنِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُمْ خَيْرٌ".ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر جہینہ، اسلم اور غفار (کے قبائل)، بنو تمیم، بنو عبد اللہ بن غطفان اور بنو عامر بن صعصعہ سے بہتر ہوں؟“ اور آپ ﷺ نے یہ کلمات ادا فرماتے ہوئے اپنی آواز بلند کی۔
صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! (اگر ایسا ہے) تو وہ یقیناً نامراد ہوئے اور خسارے میں رہے۔“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً یہ (قبائل) ان سے بہتر ہیں۔“