فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ وَأَسْلَمَ وَغِفَارٍ وَمُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ) باب: (قریش، انصار، اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1466
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَعْنِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: جَاءَتْ بَنُو تَمِيمٍ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَشَّرْتَنَا فَأَعْطِنَا قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَالَ: فَجَاءَ حَيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: "اقْبَلُوا الْبُشْرَى إِذْ لَمْ تَقْبَلْهَا بَنُو تَمِيمٍ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَبْلِنَا.ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو تمیم کے لوگ آئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں بشارت دی ہے، اب ہمیں کچھ عطا بھی فرمائیے۔“ عبد الرحمٰن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (ان کی اس بات پر) نبی کریم ﷺ کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل گیا۔ پھر اہل یمن کا ایک گروہ (یا قبیلہ) حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم لوگ خوشخبری قبول کر لو جب کہ بنو تمیم نے اسے قبول نہیں کیا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے (دل و جان سے) قبول کر لی۔“