فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1452
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَوْ سَلَكَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا وَشِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ أَوْ شِعْبَهُمْ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ أَمْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ". قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَمَا ظَلَمَ بِأَبِي وَأُمِّي لَقَدْ آوَوْهُ، وَنَصَرُوهُ، أَوْ آسَوْهُ، وَنَصَرُوهُ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر انصار کسی وادی یا گھاٹی کا راستہ اختیار کریں تو میں انصار ہی کی وادی یا ان کی گھاٹی کے راستے پر چلوں گا، اور اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں انصار ہی کا ایک فرد ہوتا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے (نبی ﷺ کی اس بات کی تائید میں) کہا: ”میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں، آپ ﷺ نے (یہ فرما کر) کوئی بے جا بات نہیں کہی، یقیناً انصار نے آپ ﷺ کو ٹھکانہ دیا اور آپ ﷺ کی مدد کی، یا (فرمایا:) انہوں نے آپ ﷺ کے ساتھ غم خواری کی اور آپ ﷺ کی مدد کی۔“